ایل پی جی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر حفاظتی پروٹوکولز کی ضرورت ،مسرور خان

Jul 12, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) قدرتی گیس کی قلت، نئے کنکشنز پر پابندی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں ایل پی جی پر بڑھتی ہوئی انحصار کے پیش نظر، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) "ایل پی جی کے محفوظ استعمال - 'زیرو' مہلک حادثات" کے عنوان سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ یہ تقریب اوگرا کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد کی گئی تاکہ حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دی جا سکے۔سیمینار میں  پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسران، اسلام آباد پولیس، موٹرویز پولیس، سول ڈیفنس اور ایل پی جی سیکٹر کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز ، اوگرا کے چیئرمین مسرور خان، ممبر آئل، ممبر فنانس، اور اوگرا کے ایل پی جی اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ٹیم نے بھی شرکت کی۔اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے کہا کہ ملک بھر میں شہروں سے لے کر دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر مضبوط حفاظتی پروٹوکولز کی فوری ضرورت ہے۔ یہ سیمینار ان حفاظتی خدشات کو دور کرنے کے لئے صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، آلات کیمینوفیکچررز، اور صارفین کو اکٹھا کر کے ایل پی جی کے استعمال میں بہترین طریقوں کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے اوگرا کے ممبر آئل، زین العابدین نے بتایا کہ اوگرا صوبائی حکومتوں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہے، فیلڈ انسپیکشنز کر رہی ہے، اور غیر قانونی ایل پی جی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے آگاہی مہم چلا رہی ہے۔صنعتی ماہرین نے ایل پی جی کی انتہائی آتش گیر نوعیت کے پیش نظر حفاظتی معیارات کی سختی سے پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے ایسے خطرناک عمل سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا جیسے کہ- تنگ جگہوں میں سلنڈر بھرنا جو ہنگامی خدمات میں رکاوٹ بنتی ہیں- صرف مجاز تقسیم کاروں کو ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے کی اجازت دینا، سلنڈر سے سلنڈر کی منتقلی کو ممنوع قرار دینا وغیرہ شامل ہے،یہ سیمینار پاکستان بھر میں ایل پی جی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے اور حفاظتی معیارات کی پابندی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ مل کر، ہم حادثات کو روک سکتے ہیں اور زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں