مکان پر پر قبضے کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راشد حفیظ کی ضمانت کنفرم 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر نے قریبی رشتہ دار کے گھر کی جعلی رجسٹری تیار کروانے اور مکان پر پر قبضے کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیرریونیو پنجاب راجہ راشد حفیظ کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے راجہ راشد حفیظ نے عدالت کے روبرو دائردرخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار کو سال2004کے ایسے مقدمہ میں نامزد کیا گیا جس میں درخواست گزار پر سفارش کا الزام ہے حالانکہ درخواست گزار پر عائد الزامات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،عدالت نے ضمانت کنفرم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اویس جنید کی مدعیت میں 12اگست2023کو مقدمہ درج کیا تھا۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...