فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز ، آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

Jul 12, 2024 | 17:31

ویب ڈیسک

کراچی : آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کےخلاف فلور ملز مالکان کی ملک گیرہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی اور دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔کراچی،لاہور،ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،سکھر،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گی۔

ملزمالکان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ،بجلی کےبلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال ہے ، پہلےہی آٹےکاکاروبارکرنےوالےبھاری ٹیکس دےرہے ہیں۔کراچی میں بھی ملز نے گندم کی پسائی بند کردی اور شہر کو آٹے کی فراہمی معطل ہوگئی.لاہور میں بھی آٹا چکیوں کو بریک لگ گئے اور سیکڑوں مزدور کام چھوڑ کربیٹھ گئے جبکہ فیصل آباد کے تمام ملز مالکان نے ہڑتال کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کردیں۔

مزیدخبریں