مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ: ‘الیکشن کمیشن کی بے ایمانیاں کھل کرسامنے آگئیں

اسلام آباد : ماہر قانون بیرسٹر عابد زبیری نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر کہا کہ الیکشن کمیشن کی بے ایمانیاں کھل کر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ماہر قانون بیرسٹرعابد زبیری نےنجی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، الیکشن کمیشن کی بے ایمانیاں کھل کرسامنے آگئی ۔بیرسٹرعابد زبیری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بحیثیت پارٹی ایلکشن لڑا، ان سے نشان لینے کا مطلب یہ نہیں کہ پارٹی ختم ہوگئی.پی ٹی آئی کو نشستییں مل گئی ہیں اب وہ اپنی مخصوص سیٹوں کی حقدار ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا، اطلاق قومی اسمبلی اورتمام صوبائی اسمبلیوں پرہوگا۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور رہے گی۔  انتخابی نشان کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔الیکشن کمیشن نے اسی ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی. جس میں سے انتالیس ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔  پی ٹی آئی مخصوص سیٹوں کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کو پندرہ دن میں جمع کرائے۔

ای پیپر دی نیشن