ریلوے بکنگ آفس بند رکھنے کا فیصلہ

Jul 12, 2024 | 18:43

ویب ڈیسک

پاکستان ریلوے نے 17 جولائی کو ریلوے کے تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ 10 محرم الحرام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 17 جولائی کے بعد ریلوے دفاتر معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔فیصلے کا اطلاق ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر پر ہو گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے بھی یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے. جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرتی ہیں۔

مزیدخبریں