برطانیہ اور ویلز کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں۔ جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 فیصد سزا مکمل والے قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پریزن آفیسرز ایوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ابتدائی طور پر تقریباً 5,500 قیدی رہا کیے جائیں گے۔ انگلینڈ اور ویلز میں 50 فیصد سزا کاٹنے والوں کو عموماً لائسنس پر رہا کر دیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری انصاف شبانہ محمود نے کہا مسئلہ سے ابھی نہ نمٹا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے