لطیف کھوسہ کا الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

Jul 12, 2024 | 23:28

ویب ڈیسک

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی جانب پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے عدالت کے فیصلے کو بانی پی ٹی آئی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ تمام امیدواران نے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھا ہوا تھا۔ آج بانی پی ٹی آئی کی جیت ہوئی ہے اور اس فیصلے سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو تاریخی اور جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو واپس دینے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں