خیبرپختونخوا کی حکومت نے الگ صوبے کے قیام کے مسئلے پر تحریک صوبہ ہزارہ کی قیادت کومذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

یہ پیش کش صوبائی وزیراطلاعات ونشریات میاں افتخارحسین نے اسمبلی میں ہزارہ کے مسئلے پربحث سمیٹتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کوالگ صوبے کے قیام پرسیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ ایبٹ آباد کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کریں گے جس کے بعد واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آمریت کے تابوت میں آخری کیل ہے،اس سے نیا پاکستان سامنے آئے گا،جس میں جمہوریت اپنے عروج پرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے صوبہ سرحد کے نئے نام کے لئے صرف پختونخوا کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہمیں تحفے میں خیبربھی دے دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن