دریا میسوری میں طغیانی کے باعث بیس فٹ بلند لہریں اٹھنے سے ریاست کے شمالی حصے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ آرکنساس کے گورنر مائک بی بی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شہر لیٹل راک کے مغربی علاقے میں دریا کنارے قائم کیمپ میں موجود تھے۔ دریا میں اٹھنے والی بلند لہریں کیمپ میں سوئے ہوئے افراد کو بہا کر لے گئیں ۔ حکام نے اب تک بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ چھتیس افراد لاپتہ ہیں ۔ آرکنساس پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔