چاپان کے شہروں ایواتے، میاگی، فوکوشیما،ایباراکی اورچیبا میں بنےیہ عارضی گھر تین کمروں پر مشتمل ہیں۔ جاپانی ریڈ کراس ہرگھرانے کوبنیادی ضروریات کی حامل اشیاء میں ٹی وی،فریج، واشنگ مشین، مائیکرو ویو،چاول پکانےاورچائےبنانےوالی کیتلی مہیا کر رہا ہے جبکہ حکومت متاثرین خوراک فراہم کر رہی ہے۔عارضی گھروں میں بسانے کےلئے معذوروں، بوڑھوں،خواتین اوربچوں والےگھرانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ چالیس فیصد گھروں میں متاثرہ خاندانوں کو آبادکرنےکاکام مکمل ہوچکاہے۔