کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکارہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بہترپوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار چار سو تیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا اورانڈیکس کاروبارکے آغاز پر ہی مندی کا شکار ہوگیا، سیمنٹ ، بینکس ، انرجی اور فرٹیلائزرسمیت تمام سیکٹر میں شدید مندی نے انڈیکس کو دو سو سے زائد پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بہترپوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار چار سو تیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے لکی سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبارکے اختتام تک ایک سو چھیانوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت منفی نمبر میں رہی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی اور دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے آج کراچی اسٹاک مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا۔ دوسری جانب

ای پیپر دی نیشن