ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی عالمی یوم مہاجرین کی تیاریوں میں مصروف ہیں، سال دوہزارگیارہ میں ریکارڈ تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے جس کے بعد مہاجرین کی تعداد چار کروڑ بیس لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔انجیلنا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ تقریبا ہرآٹھ منٹ بعد لوگوں کواپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس کی وجہ ظلم اور جنگ ہے، عالمی یوم مہاجرین یس جون کومنایا جارہا ہے۔