ملک میں ٹیکسوں کا نظام غیر مساویانہ، نان پروگریسو اور غیر مو ثر ہے: وسیم اختر

Jun 12, 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اگر معیاد پوری کرنی ہے تو اسے جاگیرداروں، وڈیروں اورسرمایہ داروں کی بجائے غریبوں کے لئے پالیسیاں ترتیب دینی ہوں گی، بھارت سے بجلی خریدنے کی بجائے ایران کی10ہزار میگاواٹ دینے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ملک میں ٹیکسوں کا نظام غیرمساویانہ، نان پروگریسو اور غیر مو¿ثر ہے، لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے، تباہی کاشکار معیشت کی بحالی،کمرتوڑ مہنگائی اور بے روزگاری میںکمی کے جووعدے، مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران کیے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں