20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

Jun 12, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اسکی قیمت 700 روپے سے بڑھ کر 710 روپے ہو گئی ہے۔ دکانداروں کو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پہنچ قیمت 710 روپے سے بڑھ کر 720 روپے ہو گئی ہے اور پرچون قیمت 720 روپے سے بڑھ کر 730 روپے ہو گئی ہے۔ فلور ملوں نے میدہ فائن کی 84 کلو بوری کی قیمت میں بھی 50 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اسکا ریٹ 3350 روپے سے بڑھ کر 3400 روپے ہو گیا ہے۔ فلور مل مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے جس کے باعث اس کا ریٹ 1250 روپے سے بڑھ کر 1275 روپے ہو گیا ہے۔ 

مزیدخبریں