کراچی (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ میں توسیع سمیت دیگر معاملات حل کرنے کیلئے صدر زرداری کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے آج (بدھ) کو سندھ حکومت میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے، وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ میں توسیع سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا متحدہ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا ہے، وہ حکومت میں آنا چاہیں تو ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائیگا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت میں رابطہ ہوا جس میں معاملات طے پائے۔ ایم کیو ایم آئندہ 10 روز میں سندھ حکومت میں شامل ہوجائیگی۔ صدر نے پارٹی رہنماﺅں کو ایم کیو ایم کیخلاف بیان بازی سے روکدیا۔ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کے 7 وزراءاور 2 مشیر ہوں گے۔
پیپلز پارٹی، متحدہ میں رابطہ برف پگھلنے لگی، ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو جائیگی‘ صدر نے آج اجلاس بلا لیا
Jun 12, 2013