14سال میں قرضوں کاحجم کئی گنا بڑھنا پاکستان کی بدقسمتی ہے: اسحاق ڈار

Jun 12, 2013

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ 14سال میں قرضوں کاحجم کئی گنا بڑھنا پاکستان کی بدقسمتی ہے، قرضوں سے ترقی نہیں بلکہ بجٹ خسارے پورے کئے گئے ہیں۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 1999ءمیں ملک کے قرضے 3ارب روپے سے کم تھے جواس سال جون کے آخر تک 14ٹریلین سے تجاوزکرجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قرضے لے کرکوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اور نہ ہی ملک کو آگے لے کر گئے بلکہ ہر سال قرضے لیکر بجٹ کے خساروں کو پورا کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا جو ہماری آنے والی نسلوں پر بوجھ ہے۔

مزیدخبریں