ڈاکٹر عبدالمالک کے وزیراعلیٰ بلوچستان بنتے ہی ٹیتھیان کمپنی پھر سرگرم ہوگئی

اسلام آباد ( آئی این پی ) بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریکوڈک میں کھربوں ڈالر کے سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر پرنظریں لگانے والی کئی عالمی کمپنیوں بالخصوص ٹیتھیان نے ایک بارپھر پاکستان کا رخ کرلیا ۔ ٹیتھیان سے لابنگ کے نام پر لاکھوں روپے ماہانہ لینے والے کئی بروکرز ملکی مفادات کو نظر انداز کرکے غیر ملکی کمپنی کے مفادات کی تکمیل کے لئے سرگرم ہوگئے ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے بھی کینیڈا اور چلی کی ریکوڈک پر کام کرنے والی سابق کمپنی ٹیتھیان سے انہتائی قریبی رابطے رہ چکے ہیں اور وہ اس کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے ساتھ ساتھ کمپنی کی میزبانی کا لطف بھی اٹھا چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا اور چلی کی کمپنی ٹیتھیان کی لوٹ مار کے بارے میں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے تھے اور اسے کوڑیوں کے مول یہ ٹھیکہ دیاگیاتھا جس کے لئے امریکی ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی کمپنیاں پاکستان کو 100ارب ڈالر سے زائد دینے کےلئے تیار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن