ماسکو (اے پی پی) روس نے توقع کا اظہارکیا ہے کہ چین کو روسی ساختہ ”ایس یو 35“جنگی طیاروں کی فراہمی سے متعلق دوطرفہ سمجھوتے پر دستخط رواں سال کے آخر تک کئے جائیں گے۔ یہ بات عسکری سامان تیار کرنے والی روسی سرکاری کارپوریشن ”روس تیہہ“کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی چیمیزوو نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر روس چین مذاکرات رواں سال کے دوسرے نصف میں مکمل کئے جائیں گے۔
چین کو ”ایس یو 35“ جنگی طیاروں کی فراہمی سے متعلق دوطرفہ سمجھوتے پر دستخط رواں سال کے آخر تک کئے جائیں گے: روس
Jun 12, 2013