نوشکی تھانے میں آتشزدگی، اسلحہ جل گیا، دالبندین میں ایران سے گیس لانے والے ٹینکر پر فائرنگ

کوئٹہ+ نوشکی (این این آئی+ آئی این پی) منگل کی شام نوشکی تھانے میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے تھانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تین زوردار دھماکے ہوئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ تباہ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ذرائع کے مطابق آگ سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناءدالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے ایران سے گیس لانے والی ٹینکر پر فائرنگ کر کے اس کے ٹائر پھاڑ ڈالے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر ایل پی جی کے حصول کی غرض سے تفتان جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے دالبندین کے مغربی بائی پاس پراسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن