پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں وزارت تعلیم کا مسئلہ حل ہو گیا۔ وزارت تعلیم تحریک انصاف کے پاس رہے گی جبکہ جماعت اسلامی کو بلدیات کا محکمہ دیا گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے محکمہ تعلیم کی بجائے بلدیات لینے پر اتفاق کیا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں وزارتوں کا کوئی ایشو نہیں۔ تعلیمی نصاب میں جماعت اسلامی سے مشاورت کریں گے۔