لاہور (نامہ نگار) لٹن روڈ کے علاقہ نیوچوبرجی پارک کے رہائشی نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کی موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔ نور اسلام نے بتایا کہ 4 جون کو شام نگر مٹھائی والا چوک میں بازار میںکھڑی اس کی موٹر سائیکل نمبر ایل ای پی 11-5151 چوری ہوگئی۔ پولیس نے بازار سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا کہ بازار میں جس جگہ سے موٹر سائیکل چوری ہوئی، وہاں موٹر سائیکل کھڑی کرنا منع ہے کا بورڈ لگا ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے خود ہی وقوعہ کی جگہ بدل کرہمارے گھر کے اندر سے موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔