لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کو دھمکی آمیز کال کرنے والے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کو دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص کا نام گلزار حسین ہے۔ ملزم کو خانقاہ ڈوگراں پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے اس نے کسی کو فون پیش کیا اور وہ ایک ویٹر ہے۔ میرے شناختی کارڈ کو استعمال کر کے سم نکلوائی گئی ہے۔ سم نکلوانے اور فون کرنے والا ایک وکیل ہے لہذا وہ بے گناہ ہے۔ اس نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو کوئی دھمکی آمیز کال نہیں کی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کو گزشتہ روز دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی جس پر پنجاب پولیس نے مشتبہ شخص ملزم گلزار حسین کو گرفتار کیا۔