اسلام آباد (ثناء نیوز) سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات نے فاٹا میں قیام امن کیلئے 11 نکاتی سفارشات گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی کو پیش کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ فاٹا میں دیرپا امن و ترقی کیلئے قبائلی علاقوں میں سیاسی، معاشی، سماجی اور انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ کمیٹی اپنی اس ضمن جلد اپنی سفارشات صدر اور وزیراعظم کو پیش کریگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاٹا میں دیرپا امن و ترقی کیلئے قبائلی علاقہ جات میں سیاسی، معاشی، سماجی اور انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔