شامی فوج کے مخالفین کے زیرکنٹرول علاقوں پر حملے، 39 افراد ہلاک

Jun 12, 2014

دمشق(اے پی اے)شامی صدربشار الاسد فورسز کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 39 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں بشار الاسد سے منسلک فوجی یونٹوں نے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضاء اور زمین سے حملے کئے ہیں۔شامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان حملوں میں دمشق کے جوار میں 16، حلب اور حاما میں پانچ پانچ، درعا میں 4، کنیترا میں 3، حمص اور ادلیب میں2 ،2، دیر الزور اور لازکئیہ میں ایک ایک شخص سمیت کل 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 9 بچے اور 5 عورتیں ہیں۔تاہم شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ حلب، ادلیب، حاما اور دارالحکومت دمشق میں فوج کے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں مسلح گروپوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں