لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں شب برات کے احترام میں کل ( جمعہ ) کو تمام تھیٹرز بند رہیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسروں اور فنکاروں نے باہمی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ شب برات کے دن تمام تھیٹرز ، سینما ہال ایک یوم کے لئے بند کر دیئے جائیں اور اسی وجہ سے کل ( جمعہ ) کو تمام تھیٹر بند رہیں گے ۔
شب برات کے احترام میں کل تمام تھیٹرز بند رہیں گے
Jun 12, 2014