پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میٹروبس پنڈی کے سواکوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیا: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کی طرف سے پنجاب حکومت کے مالی سال 2014,15 کے حوالے سے معاشی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹروبس راولپنڈی منصوبہ کے سوا پنجاب حکومت پورے سال میں ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی۔ پنجاب حکومت نے 345 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 137 ارب روپے استعمال کر سکی جو مجموعی بجٹ کا 40فیصد ہے۔ یہ بات مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی ، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...