لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار گزشتہ روز بغیر پروٹوکول کے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں ذیشان بٹ اور شکیل بٹ کی رہائش گاہ ڈھوک علی اکبر شکریال راولپنڈی گئے اور انہوں نے دونوں بھائیوں کی غمزدہ والدہ اور دیگر اہل خانہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے رقت بھرے لہجے میں کہا کہ میں آپ کے جگر گوشے تو واپس نہیں لاسکتا لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔