لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتہ دار گزشتہ روز سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی اور گالی گلوچ تک پہنچ گئی اس جھگڑے میں مرد و خواتین نے ایک دوسرے سے بڑھ کر فریقین پر تھپڑ برسائے بعد ازاں سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر مامور عملے نے باہم دست و گریبان فریقین کو الگ کر دیا پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی اپنے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ کیس کی سماعت کیلئے سیشن کورٹ آئے تو وہاں ایک دوسرے سے الجھ پڑے اس دوران فریقین نے مخالف کو نیچا دکھانے کیلئے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ زبان کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے مذکورہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت آج ہوگی۔