آستانہ (آئی این پی)صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔یہ ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی پانچویں عالمی مذاہب کانگرس کے دوران ہوئی ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ اسلام ایک عالمی دین ہے۔