گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واقعہ ڈسکہ کے ملزم سابق ایس ایچ او نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست کردی۔ ملزم سابق ایس ایچ او ڈسکہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا جس سے دہشت یا خوف پھیلا ہو۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت درخواست پر سماعت آج کرے گی۔ واضح ہو کہ ملزم سابق ایس ایچ او نے ڈسکہ بار کے صدر سمیت 2 وکلاءکو قتل کیا تھا۔
درخواست کردی