شام: القائدہ گروپ نے دروزفرقے کے 20 افراد قتل کردیئے، فوجی طیارہ مار گرایا،باغیوں کا دعویٰ

Jun 12, 2015

بیروت (اے ایف پی+ بی بی سی) شامی باغیوں نے فوجی لڑاکا طیارہ مار گرانے ‘ ایئرفورس بیس پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، سدرن فرنٹ الائنس کے ترجمان عصام الرئیس نے بتایا صوبہ سویدہ میں تھالہ ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا، شامی حکومت کے ترجمان نے تردید کردی، القاعدہ کے ذیلی گروپ النصرہ فرنٹ کے ارکان کی فائرنگ سے اقلیتی برادری دروز کے 20 ارکان مارے گئے، سیرئین آبزرویٹری کے مطابق ادلب صوبے میں واقعہ پیش آیا، جنگجوئوں نے گھروں پر قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر احتجاج کرنے پر قتل کردیئے ، لوٹ مار بھی کی۔ عرب دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شام میں بیرل بموں کے حملوں میں زخمی و جاں بحق ہونے والے بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ہم بچّے ہیں اور تم بیرل بم ہو‘ کے عنوان کے تحت اپنی بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 4برس کی شامی جنگ میں 2880 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، ادھر ترکی نے مزید 1500 شامی مہاجرین کو پناہ دیدی، ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے یورپ شام میں کرد دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

مزیدخبریں