وانا (آن لائن) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر وانا کے رستم بازار میں قبائلی عمائدین کے جر گے میں بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے عما ئدین نے کہا کہ پاکستان کی سلا متی اور دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ ملک میردل خان، ملک، ادریس خان، ملک دلبر محمد، ملک عبدالغنی، حاجی محمد نبی نے قبائلی جرگے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بھارتی قیادت کو خبر دار کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اور رویہ ترک کر دیں۔ کسی بھی ممکنہ جارحیت اور ضرورت کے وقت لاکھوں کفن پوش قبائلی ہمہ وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔ پاکستانی ریاست سے محبت ہماری خون میں رچی بسی ہے۔ ہمارے آباﺅ اجداد نے بھی بھارت کے خلاف میدان جنگ میں حصہ لیا تھا، ہم بھی لیں گے۔ آج سے مختلف مقامات پر بھارت مخالف ریلیاں نکلالی جا ئینگی۔ قبائلی عمائدین کیساتھ عالمی برادری کو دنیا کا امن عزیز ہو تو ہندوستانی قیادت کے دہشت گردانہ رویئے کا نوٹس لینا پڑیگا۔ حکومت اور فوج ہمیں صرف اشارہ کریں ہم اپنے اسلحے کیساتھ لڑیں گے۔
قبائلی عمائدین