ماحولیاتی آلودگی کیس وفاقی سیکرٹری پلاننگ ، فنانس کی طلبی

Jun 12, 2015

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی سیکرٹری پلاننگ اور فنانس کو طلب کرلیا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ماحولیاتی آلوگی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی تو ڈی ایچ اے کے نمائندے سے عدالت نے استفسار کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ان کی جانب سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں، ڈی ایچ اے کے نمائندے نے کہا یہ حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈکی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں