تل ابیب (بی بی سی) اسرائیلی حکومت نے اس الزام کو رد کیا ہے کہ اس نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی جاسوسی کی ہے۔یاد رہے کہ ایک سکیورٹی کمپنی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل نے ایک کمپیوٹر وائرس کی مدد سے مذاکرات کے مقامات کی جاسوسی کی۔ روسی کمپنی کیسپرسکی کا کہنا تھا کہ تین یورپی ہوٹلوں پر ہونے والی ہیکنگ اس قدر پیچیدہ تھی کہ وہ کوئی حکومت ہی کر سکتی تھی۔
جوہری پروگرام : ایران، امریکہ مذاکرات کی جاسوسی نہیں کی : اسرائیل کا ڈھکوسلہ
Jun 12, 2015