بھارت کا دماغ مذمت نہیں، مرمت سے درست ہوگا: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے جر أت مندانہ بیانات اور اقدامات سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزموں کو کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کا انصاف کے نظام پر اعتماد ختم ہو گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم برمی مسلمانوں کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن