لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما چودھری ایاز عمران نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا اور لوڈشیڈنگ ختم ہوگی ۔ ن لیگ نے زراعت تباہ کر دی کسانوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ۔ تحریک انصاف پنجاب سے ن لیگ کو نکالے گی ۔ بلدیاتی انتخابات میں جھرلو سیاست کے بانیوں کا صفایا کر دینگے ۔ عمران سچے لیڈر ہیں ۔ قرضے معاف کرانے اور عوام کی بجلی، گیس کاٹ کر اپنی ملوں کو فراہم کرنے والوں کو شکست دے گا ۔ ایاز صادق نے کہا کہ اب لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیوں نہیں ہوتے ۔ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔