ہائی کورٹ انتظامی کمیٹی نے 196 کلاس ٹو سول ججوں کو ”ون “کے اختیار دیدیئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 196 کلاس ٹو کے سول ججو ں کو کلاس ون کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں ۔ جبکہ 38 کلاس ٹو کے سول ججوں کے کیسز کو موخر کر دیا گیا ہے اسی طرح 38عدالتی افسران کوپرفارما پروموشن دے دی گئی ہے جبکہ سیشن جج چودھری مسعود الحسن کی پرفارما پروموشن نا منظور کر دی گئی ہے جبکہ ایک سول جج چودھری محمد اکبر کی عدالتی فیصلے کی روشنی میں مائنر پلنٹی دی گئی ہے، جن درجہ دوئم کے سول ججوں کو درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں ان میں مظہر گیلانی، احسن یعقوب، ثاقب، خالد یعقوب وڑائچ، امتیاز احمد، امیر احمد، زرتاشہ نواز، سردار نوید احمد، نازیہ علی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن