لاہور(پ ر) نادرا ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس جنرل سیکرٹری غلام مر تضیٰ کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فی الفور نادرا ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیں جو کہ نادرا ہیڈکوارٹر ،وزارتِ داخلہ اور نادرا ملازمین کے نمائندوں پر مشتمل ہو ،چیئرمین نادرا نہ جانے کس دباﺅ کے تحت اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔اور ملازمین کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کے بجائے انھیں مزید پیچیدہ کر رہے ہیں۔ جو کہ تشویش نا ک بات ہے ۔