فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چھوٹے سے گھر کو 60 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا، 30 سالہ بیوہ خاتون فیسکو دفاتر کے چکر لگاتی رہی، شنوائی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔ شہریوں نے فیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ ایوب کالونی گلی نمبر1 میں رہائش پذیر بیوہ خاتون فوزیہ کو بجلی کا 60 ہزار بل آ گیا جس پر خاتون نے مختلف فیسکو افسران کے دفاتر کے چکر لگائے کسی بھی جگہ شنوائی نہ ہونے پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔