قومی اسمبلی: 20672 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15‘ کئی تھیلے غائب‘ متعدد کھلے ملے

Jun 12, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل انکوائری کمشن کو 90فیصد سے زائد قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 15 کا ریکارڈ موصول ہوگیا‘ قومی اسمبلی کے 62ہزار 990پولنگ سٹیشنز میں سے 20ہزار 672 کے فارم 15غائب ‘ 6ہزار 802 تھیلے کھلے پائے گئے جبکہ 687 تھیلے غائب ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120 کے 220 میں سے 114 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں‘ عمران خان کے حلقہ این اے 56میں 225 پولنگ سٹیشنز میں سے 34پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب‘ وزیر داخلہ چودھری نثار کے حلقہ این اے 52 کے 351 میں سے 59پولنگ سٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق قومی اسمبلی کے 272حلقوں میں سے 241 کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 39ہزار پولنگ سٹیشنز میں سے 12ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں 4655 تھیلے کھلے پائے گئے‘ 461 تھیلے غائب ہیں۔ بلوچستان کے 51حلقوں میں سے 35 جبکہ خیبرپی کے کے 99حلقوں میں سے 96کی رپورٹ انکوائری کمیشن کو وصول ہوئی۔ سندھ اسمبلی کے گیارہ ہزار پولنگ سٹیشنز میں سے پانچ ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں۔ دو ہزار 602 تھیلے کھلے پائے گئے‘ سندھ اسمبلی کے 131حلقوں میں 103کی رپورٹ کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق این اے 119حمزہ شہباز شریف کے حلقے کے 242 میں سے 78پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہیں جبکہ 29پو لنگ بیگ کھلے پائے گئے۔ این اے 125 خواجہ سعد رفیق کے حلقے کے 265 میں سے 169، این اے 117 احسن اقبال کے حلقے کے 225 میں سے 66، سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے حلقہ 225 کے 292میں سے 219، این اے 29مراد سعید کے حلقے کے 327 پولنگ سٹیشنز میں سے 175، این اے 53 غلام سرور کے حلقے کے 323پولنگ سٹیشنز میں سے 54 اور این اے 55 شیخ رشید کے حلقے کے 249 پولنگ سٹیشنز میں سے91کے فارم پندرہ غائب پائے گئے۔ این اے 150شاہ محمود قریشی کے حلقے میں 266 پولنگ سٹیشنز میں سے 119کے فارم پندرہ غائب ہیں جبکہ 45 تھیلے کھلے پائے گئے۔ نوائے و قت رپورٹ کے مطابق سپیکر ایاز صادق کے حلقہ این اے 122 کے 284 پولنگ سٹیشنز میں سے 77 کے فارم 15 غائب ہیں۔ غلام سرور کے حلقے این اے 53 کے 323 پولنگ سٹیشنز میں سے 54 کے فارم 15 غائب جبکہ 18 تھیلے کھلے پائے گئے۔ شفیق محمود کے حلقے 126 سے 269 پولنگ سٹیشنز میں سے 120 کے فارم 15 غائب اور 30 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ خرم دستگیر کے حلقہ این اے 96 کے 206 پولنگ سٹیشنز میں سے 42 کے فارم 15 غائب ہیں۔ خورشید شاہ کے حلقے این اے 199 کے 237 پولنگ سٹیشنز میں سے 72 کے فارم 15 غائب جبکہ 117 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ فریال تالپور کے حلقہ این اے 207 کے 248 پولنگ سٹیشنز میں سے 166 کے فارم 15 غائب ہیں جبکہ 122 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 249 کے 146 پولنگ سٹیشنز میں سے 113 کے فارم 15 غائب جبکہ 13 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ نوید قمر کے حلقہ این اے 222 کے 242 پولنگ سٹیشنز میں سے 80 کے فارم 15 غائب جبکہ 67 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ مرتضٰی جتوئی کے این اے 211 کے 247 پولنگ سٹیشنز میں سے 132 کے فارم 15 غائب ،179 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔

مزیدخبریں