خوشاب: رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری

Jun 12, 2016

خوشاب (نامہ نگار)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے صرف کو نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آٹا تھیلا 20 کلو گرام عام مارکیٹ میں 620 روپے 10 کلو آٹا تھیلا عام بازار میں 310 رمضان بازار میں 290 روپے ،باسمتی سپر کرنل نئے چاول عام 70 روپے ،رمضان بازار میں 65 روپے ،پرانے چاول عام مارکیٹ میں 80 روپے رمضان بازار 75 روپے اری چاول عام بازار 37 روپے رمضان بازار میں 35 روپے چنا دال موٹی عام 125 رمضان بازار 120 روپے ،دال چنا باریک عام 122 روپے ،رمضان بازار 118 روپے ،دال مسور موٹی عام مارکیٹ 130 روپے رمضان بازار میں 125 روپے ،دال مسور باریک لوکل عام مارکیٹ میں 145 روپے اوررمضان بازار میں 140 روپے ،دال ماش دھلی ہوئی لوکل عام مارکیٹ 230 روپے رمضان بازار 225 روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی لوکل عام مارکیٹ 120 روپے اور رمضان بازار میں 117 روپے ،دال مونگ بغیر دھلی اوپن 118 روپے رمضان بازار میں 115 روپے ،کالاچنا باریک اوپن 118 روپے ،رمضان بازار میں115 روپے چنا سفید لوکل اوپن 135 روپے ،رمضٰان بازار میں 130 روپے سرخ مرچ اوپن 230 روپے ،رمضان بازار میں 225 روپے ،بیسن اوپن 130 روپے جبکہ رمضان بازار 125 روپے ،چینی اوپن 63 رپے ،رمضان بازار میں 55 روپے ،دودھ کھلااوپن 70 رپے ،دھی 75 روپے مٹن عام 550 روپے رمضان بازار 530 روپے ،گوشت اوپن 280 روپے رمضان بازارمیں 260 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیئے جاسکیں گے -

مزیدخبریں