شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ماہ رمضان میں غیر معمولی منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ دال چنا ،بیسن ،سفید چنے ،اور کالے چنے کی بڑھتی قیمتوں کوروکنے کیلئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس کنترول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈی سی او ارقم طارق کی صدارت میں ہوا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں انجمن تاجران غلہ منڈی کی مشاورت اور حکومت پنجاب کے تعاون سے طے کی گئی ہیں ۔اضافی نرخ وصول کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور کسی قسم کی رعائت نہییںدی جائیگی ۔