ِِّّسانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری متصف علی سندھونے کہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں اور اسکے کیلئے حکمران ٹولہ حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے، اگر حکومت نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو رمضان کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی ، وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے،چوہدری متصف علی سندھونے کہا کہ پورا صوبے میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی۔