اسلام آباد (آن لائن) آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے جنوبی وزیرستان واپس نہ جانے پر سرکاری امداد کیلئے رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان واپس جانے کیلئے 4 جولائی تک رجوع نہ کرنے پر رجسٹریشن ختم کردی جائے گی اور ایسے لوگ 35 ہزار روپے کی سرکاری امداد سے محروم رہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیر ستان اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کو 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ اور 25 ہزار روپے اخراجات کی مد میں دیئے جائیں گے۔