لاہور (سٹاف رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں پراپرٹی ڈیلر کزن اور دوست جاں بحق ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جوڑے پل فیصل ٹائون کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر محمد فاروق خان اپنے کزن آفتاب محمود خان اور دوست رانا عثمان کیساتھ گاڑی میں ڈیفنس سی پلاٹ دیکھنے جارہا تھا کہ بیدیاں روڈ پر اسکی گاڑی سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی جس سے تینوں افراد دم توڑ گئے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور دوسری گاڑی کے ڈرائیور موسیٰ کلیم کو حراست میں لے لیا جو فیز6 کا رہائشی بتایا گیا ہے جبکہ نعشیں ہسپتال بھجوا دیں۔ پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثاء کو اطلاع کردی گئی ہے انکی درخواست پر مزید کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیدیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
لاہور/ حادثہ
لاہور: دوکاروں میں تصادم‘پراپرٹی ڈیلر کزن‘ دوست سمیت جاںبحق
Jun 12, 2016