فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک ملزم جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جاں بحق شخص فیاض کے ورثاء نے تھانہ گلبرگ کے باہر مظاہرہ کیا۔ نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔