شجاع آباد: خاتون اور بچوں پر تیزاب پھینکنے والا گھر کا سربراہ نکلا

ملتان (اے پی پی) شجاع آباد کے علاقے میں گھر میں سونے کے دوران تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم گھر کا سربراہ ہی نکلا۔ دوران تفتیش ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی اہلیہ اور بچوں پر تیزاب پھینکا۔ تھانہ سٹی کے علاقے میں پولیس نے ملزم محمد شاہد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا متاثرہ عورت پر تیزاب پھینکنے والا اس کا خاوند ہے جس نے انکشاف کیا کہ اس کو بیوی پر بدچلنی کا شبہ تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کے جسم پر تیزاب پھینکا۔

ای پیپر دی نیشن