سوات (نیٹ نیوز) سوات کے قریب بحرین کے علاقے میں گاڑی دریائے سوات میں جا گری جس کے نتیجہ میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے قریب بحرین کے علاقے میں گاڑی دریائے سوات میں جا گری۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔