-جلالپور بھٹیاں:9 ویں کی طالبہ سرائے مغل اور وہاڑی میں 2 خواتین سے زیادتی

جلالپور بھٹیاں +سرائے مغل + وہاڑی (نامہ نگاران) جلالپور بھٹیاں میں بیوی کی بھتیجی، سرائے مغل‘ وہاڑی میں 2 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ (ن) نے جلالپور بھٹیاں پولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی نجی تعلیمی ادارہ میں نویں کی طالبہ ہے جس سے سکول کے پرنسپل صدیق نے دو ماہ قبل سکول کے اندر زیادتی کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کھڈیاں کی تیس سالہ عظمیٰ دکان سے سودا لینے گئی ‘ نوجوان احمد رضا نے آندھی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے گن پوائنٹ پر اٹھا کر اپنی حویلی میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں امجد ٹاﺅن کی نیلم انجم اپنی بہن سے ملنے بورے والا سے بذریعہ بس وہاڑی جارہی تھی۔ 37 پھاٹک پر بس خراب ہو گئی۔ قاسم بیلہ روڈ کا واقف کار عبدالکریم دو ساتھیوں کے ہمراہ کار پر آگیا۔ اس نے لفٹ دی اور کار میں بٹھا کر جوس پلایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی تو ماچھیوال لے جا کر مبینہ طورپر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی

ای پیپر دی نیشن