لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے آج کارڈف میں میچ دیکھیں گی۔ کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے پیار کرتی ہیں اور انہیں کرکٹ میچز دیکھنے کا بھی بڑا شوق ہے۔ ابھی پیرس میں ٹینس کھیلنے میں مصروف تھیں جہاں سے انگلینڈ آ کر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ لائیو دیکھا تھا اور اب سری لنکا کے خلاف بھی پاکستان کے میچ کو دیکھنے کے لیے آئی ہوں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اپنی فیملی لائف گذارنے کا موقع مل جاتا ہے۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا، دبئی اور اب انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں ہم دنوں میاں بیوی کا اچھا وقت گذر جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری تمام نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائے۔
ثانیہ مرزا